ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور سمندر میں غرقاب تین سیاحوں میں دو کی نعشیں برآمد

مرڈیشور سمندر میں غرقاب تین سیاحوں میں دو کی نعشیں برآمد

Fri, 14 Oct 2016 19:26:01    S.O. News Service

بھٹکل:14/اکتوبر(ایس او نیوز) سیاحت کے لئے کے آر پیٹ ،منڈیا سے مرڈیشور پہنچ کر سمندر میں تیرنے کے دوران غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے تین میں سے دو کی نعشیں جمعہ کو مرڈیشور سمندر سے برآمد کرلیگئی ہیں۔ جن کی شناخت کے آر پیٹ کے جے سی بی مشین مزدور کارتیک گوڈا اور ہوٹل ملازم پونیت ناگراج کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ کمار کی نعش کے لئے مقامی ماہی گیروں کے ساتھ تلاش جاری ہے۔ سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مرڈیشور پولس تھانے میں کیس درج ہے اور ایس آئی بھیمنا کی قیادت میں جانچ کی کاروائی جاری ہے۔


Share: